28 مئی 2016 - 10:30
ایران تین ممالک کو جیٹ ایندھن برآمد کرے گا

اسلامی جمہوریہ ایران کو آرمینیا، تاجکستان اور افغانستان سے طیاروں کے تیل کی درآمد کے حوالے سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کو آرمینیا، تاجکستان اور افغانستان سے طیاروں کے تیل کی درآمد کے حوالے سے درخواستیں موصول ہوئی ہیں.

يہ بات قومي تيل مصنوعات كمپني كے شعبہ درآمدات اور برآمدات كے ڈائريكٹر اسماعيل هاشم فيروز نے ارنا كے نمائندے سے گفتگو كرتے ہوئے كيا.

انہوں نے كہا كہ اسلامي جمہوريہ ايران اس سال جيٹ ايندھن برآمد كرنے كي منصوبہ بندي كر رہا ہے.

انہوں نے كہا كہ گزشتہ سال افغانستان، آرمينيا اور عراقي كردستان كے علاقے كو طياروں كا تيل فروخت كيا گيا اور رواں سال تاجكستان كو خريداروں كي فہرست ميں شامل كيا گيا ہے.   

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲